ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: کائیکنی کے ایک بند مکان میں چوری کی واردات

بھٹکل: کائیکنی کے ایک بند مکان میں چوری کی واردات

Tue, 21 Sep 2021 20:52:26    S.O. News Service

بھٹکل21 ستمبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے کائیکنی ۔ہیراڈی میں واقع ایک مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چور  گھر کے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے نقدرقم سمیت سونے کا چین بھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کرایہ کے گھر میں مقیم   ناگوینی نائک تین روز قبل   بھٹکل میں مقیم  اپنی ماں کے گھر  آئی ہوئی تھی، آج منگل کو   مکان مالک نے دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا ہوا ہے،   اس نے ناگوینی سے رابطہ کیا تو  پتہ چلا کہ  گھر پر چوری کی واردات پیش آئی ہے اور چور  تالہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئے ہیں۔

 ناگوینی کے مطابق گھر پر رکھی ہوئی پانچ ہزار نقد رقم اور ایک سونے کا چین چوری ہوا ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے شکایت درج کی گئی ہے، پولس چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: